گندھارا آرٹ ویلیجکی اپ گریڈیشن ٹیکسلاکا آغاز کر دیا گیا

منگل 3 جون 2025 21:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر گندھارا آرٹ ویلیجکی اپ گریڈیشن ٹیکسلاکا آغاز کر دیا گیا ،اس سلسلہ میں پراجیکٹ دائریکٹر جاوید اختر نے دن رات محنت کرکے ایڈمن بلاک ، ہاسٹل ، گارڈ روم ، میٹنگ ہال اور دیگر کی تزین و آرائش کا کام کر لیا ہے جبکہ مزید جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپریشن راولپنڈی سلیم ارشد ، اور افسران اعلیٰ لاہور ہیڈ آفس خصوصی طور پر خرم ڈار کی کاوشوں سے کم سے کم بچت میں اس کی تزین و آرا ئش کی گئی ہے جس کے بعد یہ پراجیکٹ عالمی مہمانوں کیلئے مزین ہو گیا ہے ۔

اس میں سروسز کے حوالے سے بھی بہتری کے اقدا ما ت کیلئے جا رہے ہیں ۔گندھا را آرٹ ویلیج کو اس خوبصورت طریقے سے مزین کرنے پر عوامی حلقوں نے سرا ہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ان کے وژن پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔