گ* رحیم یارخان،پابندی کے باوجودچولستانی علاقہ میں چنکارا ہرن کاشکارکھیلنے والے شکاریوں کی اسسٹنٹ چیف وارڈن جنگلی حیات سمیت عملہ پر جان سے ماردینے کیلئے اندھادھندفائرنگ‘ اہلکارزخمی‘ گاڑی کوبری طرح نقصان پہنچا‘

منگل 3 جون 2025 19:50

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)پابندی کے باوجودچولستانی علاقہ میں چنکارا ہرن کاشکارکھیلنے والے شکاریوں کی اسسٹنٹ چیف وارڈن جنگلی حیات سمیت عملہ پر جان سے ماردینے کیلئے اندھادھندفائرنگ‘ اہلکارزخمی‘ گاڑی کوبری طرح نقصان پہنچا‘حملہ آورشکاری فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب‘ پولیس نے سینئروائلڈلائف رینجر کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرلیا‘ فرارہونے والے شکاریوں کی تلاش شروع ‘تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سینئروائلڈلائف رینجرعثمان خان نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ چولستانی علاقہ میں چیف وائلڈلائف رینجر مجاہدکلیم‘ اہلکاروں جمال رشید‘ نادرعلی‘ ڈرائیورامجدفاروق کے ہمراہ تحفظ جنگلی حیات کیلئے گشت پرموجودتھا کہ ٹوبہ تھارولہ کے علاقہ میں ریوڈالہ پرسوار جس میں 7کس شکاریوں کوغیرقانونی چنکارا ہرن کاشکار بذریعہ 12بورکرتے دیکھا تو غیرقانونی عمل کوروکنے کی کوشش کی توشکاری طاہرعبدالرشیدجوکہ 158DNBکارہائشی تھا نے جان سے ماردینے کیلئے اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف ریجنرمجاہدکلیم اوردیگرعملہ پرفائرنگ شروع کردی جس سے سرکاری گاڑی کوبری طرح نقصان پہنچااوراہلکار محمدصفدر زخمی ہوگیا‘ اسی دوران دیگرملزمان عمران‘ 5کس نامعلوم جن کوسامنے آنے پرشناخت کرسکتاہوں نے گاڑی روک کرجان سے ماردینے کیلئے شدید فائرنگ کی اورفائرنگ کرتے ہوئے عظیم والا کی جانب فرارہوگئے‘ پولیس نے سینئروائلڈلائف رینجرعثمان خان کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔