
ْ6 بڑی فرٹیلائزز کمپنیوں کو 30 کروڑ روپے ،انڈسٹری ایسوسی ایشن کو ساڑھے 7کروڑ روپے کا جرمانہ
یوریا کے 50 کلو بیگ کی ملک میں یکساں قیمت مقرر کی گئی جو واضح گٹھ جوڑ اور کمپٹیشن ایکٹ کی کی خلاف ورزی ہے
منگل 3 جون 2025 20:45
(جاری ہے)
سی سی پی کے مطابق اشتہار میں یوریا کے 50 کلو بیگ کی پورے ملک میں یکساں قیمت مقرر کی گئی جو ایک واضح گٹھ جوڑ اور کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی ہے، کمیشن کے مطابق قیمت کے اس مشترکہ تعین سے کسانوں کو نقصان پہنچا، خاص طور پر ربیع اور خریف کے اہم موسموں میں کھاد کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھائی گئیں۔
کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں نے اپنے رویے کا دفاع کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ قیمتوں کا اعلان حکومت کی ہدایت کی تحت کیا گیا، تاہم کمیشن نے یہ مقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی باضابطہ حکم نامہ یا سرکاری مجبوری موجود نہیں تھی جو اس گٹھ جوڑ کو جواز فراہم کرتی۔سی سی پی کے مطابق ان کمپنیوں اور ایسوسی ایشن نے نومبر 2021 میں ایک مشترکہ آگاہی اشتہار کے ذریعے 50 کلو یوریا بیگ کی یکساں قیمت 1768 روپے مقرر کی حالانکہ ہر کمپنی کی لاگت پیداواری صلاحیت اور مارکیٹ شیئر مختلف ہے۔کمپنیوں کی جانب سے یکساں قیمت مقرر کرنا کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 4 کے تحت واضح طور پر کارٹلائزیشن اور کمپٹیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس سے قبل بھی ایسوسی ایشن اور فرٹیلائزر کمپنیوں کو سال 2010، 2012 اور 2014 میں مسابقتی کمیشن کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم متعلقہ کمپنیاں کوئی بھی خاطرخواہ اور دیر پا تبدیلی دکھانے میں ناکام رہیں۔سی سی پی کے مطابق یکساں قیمتوں کا تعین مارکیٹ میں کھاد کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا سبب بنی اور کھاد کی یکساں قیمتوں کا تعین کسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق کاروباری و تجارتی تنظیمیں قیمتوں کا تعین نہیں کر سکتیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.