Live Updates

ں*عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس کے سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز میں تیزی

/24 گھنٹوں کے دوران 403 کومبنگ آپریشنز، 17 ہزار 259 مشتبہ افراد کی چیکنگ، 97 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

منگل 3 جون 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لاتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 403 کومبنگ آپریشنز، کیے ۔ 17 ہزار 259 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور 97 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 51 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 5621 افراد سے پوچھ گچھ اور 04 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سنگین جرائم میں ملوث 195 اشتہاری، 98 عدالتی مفرور اور 116 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 05 مجرم کیفر کردار کو پہنچے، 06 زخمی اور 05 گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات