Live Updates

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2025ـ26 کے بجٹ اورپی ایس ڈی پی کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس

منگل 3 جون 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2025ـ26 کے بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزراء ، / اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات، مالی وسائل کے مؤثر استعمال، اور عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ کی تیاری کے اہم نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجٹ عوامی ضروریات اور صوبے کی پائیدار ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا تاکہ دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ بہتری ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو بجٹ کا حصہ بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات