-نوشہرہ مصری بانڈہ پولیس کی راہزنوں،ڈکیٹ چور گروہ کے خلاف کریک ڈاون کامیاب کاروائیاں

دو سرگرم چوروں گروپ کے کاررندوں کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل چھیناگیاموبائل رقم برآمد کرلی, تفتیش شروع،مذید انکشافات

منگل 3 جون 2025 22:40

o نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)نوشہرہ مصری بانڈہ پولیس کی راہزنوں،ڈکیٹ چور گروہ کے خلاف کریک ڈاون کامیاب کاروائیاں۔دو سرگرم چوروں گروپ کے کاررندوں کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل چھیناگیاموبائل رقم برآمد کرلی, تفتیش شروع،مذید انکشافات متوقع۔ایس ایچ او تھانہ مصری باندہ کے مطابق شاہان علی ولد نصرت علی ساکن میاں عیسی نے تھانہ مصری بانڈہ میں رپورٹ درج کروائی کہ میں راستے پر جارہا تھا کہ 03 ملزمان نے روک کر مجھ سے موبائل فون چھین لیا،رپورٹ پر مقدمہ درج کیاگیا۔

دوسری رپورٹ میں عمر حیات ولد کشور خان ساکن حسن خیل مغلکی نے مصری بانڈہ پولیس کو یوں رپورٹ درج کرائی کہ میں نے میرہ مغلکی میں اپنی اراضی میں لاچی کے پودے لگائے تھے جوکہ اب تناور درخت تھے کسی نے رات کو کاٹ کر چوری کیے پیں۔

(جاری ہے)

مصری بانڈہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم نور رحمن ولد سید رحمان ساکن شمشاد آباد تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،نشاندھی پر چوری کردہ درختان لاچی برآمد کرکے قبضہ پولیس میں کیے گئے۔

ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ کے مطابق دوسری کامیاب کاروائی میں گروہ کے سرگرم رکن راشد ولد گلنارس ساکن ایسوڑی پایان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،واردات میں اسعتمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی،شریک جرم ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں۔مذید تفتیش جاری ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔