اسسٹنٹ کمشنر پسنی اور ایس ڈی او پبلک انجینئرنگ کاشادی کور ڈیم کا دورہ،غیر قانونی طریقے سے پانی کا استعمال ختم کیا جائے

منگل 3 جون 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی کی قیادت میں ایس ڈی او پبلک انجینئرنگ نواز بزنجو نے شادی کور ڈیم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے شکایت کی تھی کہ زمیندار شادی کوٹ ڈیم کے چینلوں کے پانی کو پی ایچ ای کے لیے نہیں چھوڑ رہے ہیں جس سے شہریوں کو پینے اور ضرورت کے لیے شادی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے جس سے پسنی شہر اور گردو نوا ح کے علاقوں میں شدید پانی کی کمی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تمام زمینداروں کو تنبیہ کی کہ آئندہ اگر کسی نے ڈیم کے چینلوں سے غیر قانونی طریقے سے پانی کا استعمال کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایف آئی آر پی درج کی جائے گی۔ اس موقع پر ا یکسیئن ایریگیشن بی بگر بلوچ،ڈی ایس پی پولیس زاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :