وفاقی محتسب کی طرف سے ڈاکٹر محمد زاہد ملک کو ساؤتھ پنجاب کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

منگل 3 جون 2025 23:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے مشیر و ریجنل ہیڈ ملتان/ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر محمد زاہد ملک کو ساؤتھ پنجاب کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے اور وہ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے تمام علاقائی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ہر ماہ ایک خصوصی رپورٹ مرتب کر کے وفاقی محتسب پاکستان کو پیش کر یں گے جس میں جنوبی پنجاب کے تمام وفاقی اداروں اور تعینات افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد زاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کے اعتماد پر ان کے مشکور ہیں۔ عوامی شکایات کے قواعد ضوابط کے مطابق حل کے لئے مزید محنت سے کام کریں گے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ وفاقی اداروں کے خلاف اپنی شکایات کیلئے وفاقی محتسب کے کسی بھی علاقائی دفترسے رجوع کر سکتے ہیں تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔