
فیصل آباد پولیس نے مئی 2025ء کے دوران 547 اشتہاریوں، 30 گینگز کے 78 ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے
منگل 3 جون 2025 23:30
(جاری ہے)
گزشتہ ماہ میں فیصل آباد پولیس نے 30گینگ کے 78 ملزمان گرفتار کیا۔
ملزمان سے 2کروڑ 11 لاکھ 41ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ملزمان سے 92 موٹر سائیکلز ، 1 رکشہ ، 16 موبائل فونز ، نقدی ، زیورات ،28 مال مویشی اور 38 پسٹل30 بور ، 1 کاربین اور گولیاں برآمد کی گئی ہی۔ملزمان چوری اور ڈکیتی و رابری کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔ ضلع کے مختلف تھانوں میں جواء اور پرچی مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ میں98 مقدمات کا اندراج کرکے291 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ جواء مافیا کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 16 لاکھ 48 ہزار روپے برآمد کی گئی ۔ پولیس نے موقع سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جواء کا سامان تحویل میں لیا ۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 438مقدمات درج کر کے 438 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ملزمان سے چرس 156.497کلو گرام ، آئس 17.170کلو گرام ، ہیروئن 43.762کلو گرام ،بھکی10.200 کلو گرام اور شراب 6264لیٹر برآمد کرکے پولیس تحویل میں لی گئی ۔ نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں 355 شمنا کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان سے 299 پسٹل ، 13 کلاشنکوف، 19رائفل ، 15بندوق، 8رپیٹر، 1ریوالور، 4کاربین جبکہ متعدد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیےکریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اور , کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی لاکھوں حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی معافی کا اعلان
-
وزیراعلیٰ سندھ کی حج کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمانوں کو مبارکباد
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
-
عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اتر آئے
-
اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری
-
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو
-
جعلی حکومت نے بغض عمران خان میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر رکھا ہے، بیرسٹر سیف
-
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
-
خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف
-
حج مساوات انسانی کا عظیم مظہرہے:شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.