نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت 26-2025کے لیے پی ایس ڈی پی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس

بدھ 4 جون 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت 26-2025کے لیے پی ایس ڈی پی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزراء برائے منصوبہ بندی، غذائی تحفظ، بین الصوبائی رابطہ، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے وزیرِ اعظم آفس و معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی ٹیم نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کی صدارت میں کمیٹی کو پی ایس ڈی پی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ کمیٹی نے پی ایس ڈی پی کی تجاویز کا جائزہ لیا جس میں پائیدار ترقی، جامع نمو، حکومتی کارکردگی میں بہتری اور بہتر طرزِ حکمرانی کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی۔