
ْ6 بڑی فرٹیلائزز کمپنیوں کو 30 کروڑ روپے ،انڈسٹری ایسوسی ایشن کو ساڑھے 7کروڑ روپے کا جرمانہ
یوریا کے 50 کلو بیگ کی ملک میں یکساں قیمت مقرر کی گئی جو واضح گٹھ جوڑ اور کمپٹیشن ایکٹ کی کی خلاف ورزی ہے
بدھ 4 جون 2025 03:40
(جاری ہے)
سی سی پی کے مطابق اشتہار میں یوریا کے 50 کلو بیگ کی پورے ملک میں یکساں قیمت مقرر کی گئی جو ایک واضح گٹھ جوڑ اور کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی ہے، کمیشن کے مطابق قیمت کے اس مشترکہ تعین سے کسانوں کو نقصان پہنچا، خاص طور پر ربیع اور خریف کے اہم موسموں میں کھاد کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھائی گئیں۔
کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں نے اپنے رویے کا دفاع کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ قیمتوں کا اعلان حکومت کی ہدایت کی تحت کیا گیا، تاہم کمیشن نے یہ مقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی باضابطہ حکم نامہ یا سرکاری مجبوری موجود نہیں تھی جو اس گٹھ جوڑ کو جواز فراہم کرتی۔سی سی پی کے مطابق ان کمپنیوں اور ایسوسی ایشن نے نومبر 2021 میں ایک مشترکہ آگاہی اشتہار کے ذریعے 50 کلو یوریا بیگ کی یکساں قیمت 1768 روپے مقرر کی حالانکہ ہر کمپنی کی لاگت پیداواری صلاحیت اور مارکیٹ شیئر مختلف ہے۔کمپنیوں کی جانب سے یکساں قیمت مقرر کرنا کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 4 کے تحت واضح طور پر کارٹلائزیشن اور کمپٹیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس سے قبل بھی ایسوسی ایشن اور فرٹیلائزر کمپنیوں کو سال 2010، 2012 اور 2014 میں مسابقتی کمیشن کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم متعلقہ کمپنیاں کوئی بھی خاطرخواہ اور دیر پا تبدیلی دکھانے میں ناکام رہیں۔سی سی پی کے مطابق یکساں قیمتوں کا تعین مارکیٹ میں کھاد کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا سبب بنی اور کھاد کی یکساں قیمتوں کا تعین کسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق کاروباری و تجارتی تنظیمیں قیمتوں کا تعین نہیں کر سکتیں۔مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
-
چین،پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.