R9 مئی: جیل ٹرائل میں گواہان 11 جون کو طلب

بدھ 4 جون 2025 04:20

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی تھانہ شادمان نذر آتش کیس، زمان پارک اور مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت چار مقدمات کے جیل ٹرائل میں گواہان کو11 جون کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پراسیکویشن کی6 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی، عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر ان کی حاضری مکمل کی گئی۔