چولستان میں پانی کی فراہمی 24 گھنٹے یقینی بنائی جارہی ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

بدھ 4 جون 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) پی ڈی ایم اے کی جانب سے چولستان میں پانی کی فراہمی 24 گھنٹے یقینی بنائی جارہی ہے ،اب تک5 لاکھ لیٹر صاف پانی فراہم کیا جا چکا ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مویشیوں کے لئے بھی پانی کی ترسیل جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے چولستان میں پانی کی فراہمی کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔ چولستان میں 5 لاکھ لیٹر صاف پانی فراہم کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

پائپ لائنز اور واٹر بازرز کے ذریعے دور دراز علاقوں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق چولستان کے متاثرہ علاقوں اور ٹوبوں میں باقاعدہ ترسیل جاری ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں،ریسکیو ٹیمیں ،محکمہ لوکل گورنمنٹ، ویٹرنری اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ فیلڈ میں موجود ہیں ۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پانی بنیادی ضرورت ہے، گرمی میں فراہمی ناگزیر ہے۔چولستان میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔