Live Updates

میرواعظ عمر فاروق کی کشمیری سرکاری ملازمین کی جبری برطرفی کی مذمت

بدھ 4 جون 2025 12:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) بھارت کے غیرقانونی طورپرزیر تسلط جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید 3 کشمیری ملازمین کی سرکاری ملازمت سے غیر انسانی او رجبری برطرفی کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر جاری بیان میں اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم ہے اور منتخب حکومت کا فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف کھڑی ہو اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب مکالمے کو ایک اخلاقی تحریک میں تبدیل ہونا چاہیے جس کی جڑیں انصاف پر ہوں کیونکہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں۔انہوں نے مذہبی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ قوم پرستی سے باہر نکلیں ، تنوع کی حفاظت کریں اور اقلیتوں کے حوالے سے اکثریت کے اخلاقی فرض کو برقرار رکھیں۔ فلسطین سے کشمیر تک صرف انصاف، بات چیت اور باہمی احترام ہی پائیدار امن اور انسانی مشکلات کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات