تحفظ شدہ جنگلی جانوربارکنگ ڈیئر غیرقانونی قبضہ سے بازیاب ،ملزم کا چالان

بدھ 4 جون 2025 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) سینئروزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پر وری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر محکمہ چیف وائلڈلائف رینجرمبین الہی کی زیر قیادت صوبہ میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروںو پرندوں کی بازیابی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کیمطابق وائلڈلائف رینجرزراولپنڈی ریجن نے کہوٹہ سے بارکنگ ڈیئر (ککڑ)کے بچے کو ایک غیرقانونی قابض سے برآمد کرکے ملزم کاچالان کیا اور50ہزار روپے جرمانہ کرکے ہرن کے بچے کو لوئی بھیر چڑیاگھر منتقل کردیا ۔

ترجمان کے مطابق ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے پر اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع راولپنڈی رضوانہ عزیزنے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد وائلڈلائف رینجر کہوٹہ و کلر سیداں کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کے ایک گائوں میں چھاپہ مار کر گھر میں غیرقانونی طور پررکھے بارکنگ ڈیئر (ککڑ )مادہ بچے کو بحفاظت ریسکیو کرکے ملزم کا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیااور اسے 50ہزاروپے جرمانہ کیاجبکہ بازیاب کئے گئے ہرن کو عدالتی حکم پر لوئی بھیرچڑیاگھر منتقل کردیا ۔