38 سالہ شخص نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی

راوی روڈ پرمزدہ ٹرک نے راہگیر کو کچل دیا ،موقع پر دم توڑ گیا، لاشیں مردہ خانے منتقل

بدھ 4 جون 2025 13:00

38 سالہ شخص نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف واقعات میں دوافراد جان کی بازی ہار گئے ،38سالہ شخص نے مبینہ خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق راوی روڈ بتی چوک میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں تیز رفتار مزدہ ٹرک نے راہگیر کو کچل دیا جوموقع پر دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت افتخار عنایت کے نام سے ہوئی جو گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔ماڈل ٹائون میں 38 سالہ شخص نے مبینہ خود کشی کر لی ۔ عنصر سہیل نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس کاروائی کے بعد لاشیںمردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔