غیرقانونی بھرتیاں کیس،پرویز الٰہی ، محمد خان بھٹی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی ،شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

بدھ 4 جون 2025 13:16

غیرقانونی بھرتیاں کیس،پرویز الٰہی ، محمد خان بھٹی کی حاضری معافی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، محمد خان بھٹی بھی بیمار ہیں، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔جس پر عدالت نے دونوں نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے 2جولائی تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔