اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی کی شادی پر پابندی فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

بدھ 4 جون 2025 13:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) فیڈرل شریعت کورٹ میں اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی کی شادی پر پابندی کو چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار شہری شہزادہ عدنان نے فیڈرل شریعت کورٹ میں چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2025 قرآن و سنت کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے بنائے گئے قانون میں قید بامشقت کی سزا بھی آئین کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

قرآن و حدیث میں بالغ ہونے کے بعد شادی کی اجازت دی گئی ہے اور ریاست کو اس قانون کے تحت مقدمات کے اندراج سے روکا جائے۔ درخواست میں متعدد قرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :