Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازکا عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، مویشی منڈیو ں میں سکیورٹی بڑھانے اور ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم

مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپا ں کرنے، زائد کرائے وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم وزیراعلیٰ مریم نوازکی لائیوسٹاک حکام کی مویشی منڈیوں میں موجودگی،انتظامیہ اورپولیس افسران کو فیلڈ میں موجودرہنے کی ہدایت

جمعہ 6 جون 2025 17:49

وزیراعلیٰ مریم نوازکا عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، مویشی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اورلاہور،ملتان اوردیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے،فٹنس سر ٹیفکیٹ چسپا ں کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے زائد کرائے واپس کرانے اوروصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لائیوسٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اورپولیس افسران کو فیلڈ میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔ صوبائی،ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل سطح پر صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور متواتررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات