فیصل آباد،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس، انسدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 4 جون 2025 13:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے انسدادِ ڈینگی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دیتے ہو ئے ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس اور ڈی وی آر کمپلینٹس روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کی جائیں اور درجہ حرارت میں کمی کے باوجود ڈینگی سرویلنس تیز کی جائے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو فیلڈ ورک مزید مؤثر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی اور سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی، پانی کے ذخیرے کی چیکنگ اور آگاہی مہم مزید تیز کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے انسدادِ ڈینگی مہم میں باہمی رابطہ مؤثر بنائیں۔انہوں نے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :