عید الاضحیٰ کے موقع پر عجمان کے ماہی گیروں کے لیے 50 لاکھ درہم مالی امداد کا اعلان

بدھ 4 جون 2025 14:44

عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) عید الاضحیٰ کے موقع پر عجمان کے ماہی گیروں کے لیے 50 لاکھ درہم مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران، شیخ حمید بن راشد النعیمی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عجمان ماہی گیر کوآپریٹو سوسائٹی سے منسلک ماہی گیروں کے لیے 5 ملین درہم کی مالی امداد کے اجرا کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام اماراتی شہریوں کو پیشہ ورانہ ماہی گیری کے شعبے میں متحرک کرنے، ماہی گیروں کی ضروریات پوری کرنے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے باوقار زندگی کے قیام میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معاونت فراہم کرنے کے جذبے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔عجمان ولی عہد کے دفتر کے چیئرمین اور ماہی گیر کوآپریٹو سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد ابراہیم الغملسی نے بیان میں وضاحت کی کہ اس امداد سے وہ شہری مستفید ہوں گے جن کے پاس اجمان میں ماہی گیری کے لائسنس موجود ہیں اور وہ سوسائٹی کے باقاعدہ رکن ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :