
ضرورت پڑی تو دوسرے ممالک میں موجود جرائم پیشہ گروپس کو ”تباہ“ کر دیں گے .مارکو روبیو
دیگر ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ امریکہ کی معاونت کریں تاکہ ایسے گروپس کو تباہ کیا جا سکے.امریکی وزیر خارجہ
میاں محمد ندیم
جمعہ 5 ستمبر 2025
16:12

(جاری ہے)
امریکی وزیر خارجہ نے ایکواڈور کے دو بڑے جرائم پیشہ گینگز پر پابندیاں لگانے کا بھی اعلان کیا امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فورسز نے بحیرہ کیربیئن میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا تھا وائٹ ہاﺅس نے کہا تھا کہ کشتی میں منشیات سمگل کرنے والے 11 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے تاہم ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی. رپورٹ کے مطابق قانونی ماہرین نے بتایا کہ اس امریکی کارروائی سے بین الاقوامی انسانی حقوق اور سمندری قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے گزشتہ روز رات گئے امریکی محکمہ دفاع نے وینزویلا کے دو فوجی طیاروں پر الزام لگایا کہ وہ ایک امریکی جہاز کے قریب پرواز کر رہے تھے. پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اشتعال انگیز اقدام ہمارے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مداخلت کے لیے تھا وینزویلا نے ابھی تک اس دعوے کا جواب نہیں دیا ہے تاہم امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کی سمندری حدود کے قریب امریکی افواج کی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے جبکہ محکمہ دفاع نے بھی وینزویلا کے خلاف کاروائی کے متعدداشارے دیئے ہیں مگر ابھی تک سرکاری طور پر واشنگٹن نے اس معاملے میں کسی واضح موقف کا اظہار نہیں کیا.
مزید بین الاقوامی خبریں
-
لگتا ہے ہم نے بھارت اور روس کو کھو دیا
-
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتظامی حکم نامے سے محکمہ دفاع کا نام کو تبدیل کر کے محکمہ جنگ کرنے کا فیصلہ
-
امریکی وفاقی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کو ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز بحال کرنے کا حکم
-
ضرورت پڑی تو دوسرے ممالک میں موجود جرائم پیشہ گروپس کو ”تباہ“ کر دیں گے .مارکو روبیو
-
ٹرمپ کے امریکا جاپان تجارتی معاہدے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط
-
بھارت، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے سمندر میں پھینک دئیے
-
نیپال میں فیس بک سمیت کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا فیصلہ
-
ٹرمپ نے جاپانی گاڑیوں سمیت دیگر مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کردی
-
ٹرمپ کا یورپ پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے اور چین پر دبا بڑھانے پر زور
-
دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی
-
امریکی صدر کی بڑی دعوت پر بڑے ٹیک جائنٹس موجود، ایلون مسک نظر انداز
-
افغانستان ایک مرتبہ پھر 6 سے زائد شدت زلزلے سے لرز گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.