ٹرمپ نے جاپانی گاڑیوں سمیت دیگر مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کردی

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:44

ٹرمپ نے جاپانی گاڑیوں سمیت دیگر مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کردی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا جاپان تجارتی معاہدے کے نفاذ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ امریکا اور جاپان کے درمیان ٹیرف کے نفاذ کا معاہدہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت جاپانی مصنوعات پر 15 فیصد بنیادی ٹیکس نافذ کیا جائے گا جب کہ جاپانی گاڑیوں پر امریکی ٹیکس ساڑھے 27 سیکم کرکے 15 فیصدکردیاگیا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہائوس حکام کا بتانا ہے کہ مخصوص شعبوں کے لیے الگ ضوابط ہوں گے۔ دوسری جانب جاپان نے امریکی منصوبوں میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اور اپنی معیشت کو امریکی کاروں اور چاول سمیت مختلف مصنوعات کے لیے مرحلہ وال کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :