جاپان،خلا میں پھنسنے کا ڈرامہ رچا کر جعلی خلاباز نے خاتون کو ہزاروں ڈالرز کا چونا لگا دیا

اتوار 7 ستمبر 2025 14:35

جاپان،خلا میں پھنسنے کا ڈرامہ رچا کر جعلی خلاباز نے خاتون کو ہزاروں ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)ایک واقعہ حال ہی میں خبروں کی زینت بنا ہے جس نے کافی لوگوں کو حیران کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جاپان میں ایک خاتون کے ساتھ آن لائن فراڈ ہوا جہاں ایک شخص نے خود کو روسی خلاباز ظاہر کیا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

جعلی خلاباز نے خاتون سے رابطہ کر کے کہا کہ وہ خلا میں پھنس گیا ہے اور زمین پر واپس آنے کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔خاتون کو یقین دلانے کے لیے اس نے خلا کی تصاویر اور خلائی مشن سے متعلق باتیں بھیجیں۔