Live Updates

میرواعظ کی طرف سے کشمیری سرکاری ملازمین کی جبری برطرفی کی مذمت

حکومت کا فرض ہے وہ کشمیریوں کیساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑی ہو،میرواعظ

بدھ 4 جون 2025 14:44

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید تین کشمیری ملازمین کی سرکاری ملازمت سے غیر انسانی او رجبری برطرفی کی مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور منتخب حکومت کا فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف کھڑی ہو اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے۔میرواعظ نے کہا کہ بین المذاہب مکالمے کو ایک اخلاقی تحریک میں تبدیل ہونا چاہیے جس کی جڑیں انصاف پر ہوں،کیونکہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے مذہبی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ قوم پرستی سے اوپر اٹھیں، تنوع کی حفاظت کریں اور اقلیتوں کے حوالے سے اکثریت کے اخلاقی فرض کو برقرار رکھیں۔ فلسطین سے کشمیر تک صرف انصاف، بات چیت اور باہمی احترام ہی پائیدار امن اور انسانی مشکلات کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات