Live Updates

ریسکیو 1122 ملتان کا عیدالاضحی 2025 کے لیے ایمرجنسی پلان جاری

بدھ 4 جون 2025 14:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے عیدالاضحی 2025 کے لیے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

عید کے دنوں میں شہر کی اہم مساجد، عید گاہوں، تفریحی مقامات اور عوامی مقامات پر ایمبولینسز، فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکلز اور موبائل پوسٹس تعینات کی جائیں گی۔ تمام ریسکیو اہلکار جدید طبی و فائر فائٹنگ آلات سے لیس ہوں گے اور 24 گھنٹے ہائی الرٹ پر رہیں گے۔ تحصیل جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں بھی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔مخصوص موبائل پوسٹس کے مقامات درج ذیل ہیں جن میں مرکزی عیدگاہ، خانیوال روڈ،قلعہ کہنہ قاسم باغ ابدالی مسجد، ابدالی روڈ مسجد عمر بن خطاب، شاہ رکن عالم کالونی صدر کینٹ عسکری جھیل حسین آگاہی وہاڑی چوک القریش کالونی، مظفرآبادحیدریہ مسجد،گلگشت کالونی شامل ہیں ۔ مزید معلومات لئے 0619220305 ریسکیو 1122، ضلعی دفتر، ملتان سے رابطہ کریں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات