Live Updates

ہری پور،عید الاضحیٰ کے دوران ریسکیو1122 کاایمرجنسی پلان جاری

بدھ 4 جون 2025 16:23

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ شاہ فہد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور حفیظ الرحمٰن نے ضلعی آفس میں میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ریسکیو 1122 ہری پور کی عید الاضحیٰ ایمرجنسی پلان جاری کر دیا گیا۔میٹنگ میں اسٹیشن ہاؤس انچارج، شفٹ، ٹرانسپورٹ، سٹور، کنٹرول روم انچارج اور آن کال ڈیوٹی آفیسر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی خصوصی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے ایام کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی تمام قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ریسکیو 1122 کے اہلکار عید الاضحی کے ایام میں 24 گھنٹے مکمل الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ عید الاضحی کے ایام کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی ایمرجنسی کے پیش نظر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ایمرجنسی وہیکلز بمعہ ایمرجنسی آلات سے لیس اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :