
شرپسند قیدیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے ہتھیار چھین کر اندھا دھند فائرنگ کی، قیدیوں کے فرار کا واقعہ سنگین سکیورٹی غفلت قرار
جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئیں، جیل توڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاﺅن تھانے میں درج کرلیا گیا
فیصل علوی
بدھ 4 جون 2025
16:20

(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ہنگامے اور فائرنگ کے دوران جیل کا کنٹرول وقتی طور پر قیدیوں کے ہاتھ میں آ گیا اور افراتفری کی کیفیت میں 216 قیدی مختلف سمتوں میں فرار ہو گئے۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس قیدی نے اسلحہ چھینا اور وہ کس جانب فرار ہوئے۔تفتیشی حکام کے مطابق اب تک 105 قیدیوں کو واپس ملیر جیل پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کو ان کے اہل خانہ نے ازخود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کیا۔ تاہم جیل سیکیورٹی سے چھینی گئی دو ایس ایم جی رائفلز تاحال لاپتہ ہیں۔دوسری جانب کراچی کی ملیر جیل توڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی و دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔مقدمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ رات 12 بج کے پانچ منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملزمان نے چیخنے لگے اس دوران قیدیوں کے ساتھیوں نے اکسایا اور سیل توڑ کر ٹاور کی طرف آئے۔مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ جیل کے قیدیوں کو جب روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی اور عملے پر تشدد کیا اور ان کا اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے میں قیدیوں اور جیل کے اہلکاروں سمیت اٹھ افراد زخمی ہوئے۔مقدمے میں اسلحہ چھیننے ،بلوے اور حراست سے فرار ہونے کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں جبکہ قیدیوں کی ہنگامہ ارائی کے دوران جیل کے اسپتال مین گیٹ اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔مقدمے کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والوں سمیت 128 قیدی فرار ہوئے ہیں۔88 قیدیوں کو پکڑا جا چکا ہے اور فرار ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات بھی مرتب کر لی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ماحول دشمن پلاسٹک آلودگی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر زور
-
غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن ریکارڈ تعداد میں ہلاک
-
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر یو این چیف مایوس
-
پاکستان کی کامیابی کے بعد اسلامی ملک کا چین سے "جے10 " طیاروں کی خریداری پر غور
-
وہ ممالک جہاں کل عید الاضحٰی منائی جائے گی
-
بھارت کا بیانیہ ہے کہ دنیا ہمیں اجازت دے جب چاہیں کسی پر بھی حملہ کرسکیں
-
غزہ: خوراک کے موجودہ ذخائر مکینوں کی بقاء کے لیے انتہائی ناکافی
-
پاکستان نے بھارت کو ایٹمی تصادم کے خطرات بڑھانے والا ملک قرار دے دیا
-
کوہاٹ میں دھماکہ
-
بھارت کے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کے استعمال نے صورتحال کو مزید نازک بنا دیا
-
عید سے قبل مہنگائی کی پھر سے اونچی اڑان
-
پاکستان میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 11 کروڑ کے قریب پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.