واپڈا کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

بدھ 4 جون 2025 17:13

واپڈا کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) واپڈا کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ گارڈن ٹائون چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے پھول نگر سے ٹریس کرکے گروپ کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان گارڈن ٹائون سمیت دیگر علاقوں سے واپڈا اور گھروں کی مین تاریں چوری کرتے تھے ، ملزمان نے 24/05/2025کو گارڈن ٹائون کے علاقے میں تار چوری کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو تار چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان سے چوری شدہ تار، نقدی اور پستول برآمد کرلیا گیا ۔ملزمان عمران اور غلام رسول کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لئے شہر میں کڑی نگرانی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :