Live Updates

بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے عمدہ انتظامات عید الاضحیٰ کے اختتام تک برقرار رہنے چاہیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

بدھ 4 جون 2025 17:42

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ کی 3 مویشی منڈیاں / عارضی سیل پوائنٹس میں بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے عمدہ انتظامات عید الاضحی کے اختتام تک برقرار رہنے چاہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے جھنگ روڑ پر قائم سیل پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے عیدالاضحی کے حوالے سیبیوپاریوں وخریداروں کے لئے انتظامات چیک کیے اور پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام سیل پوائنٹ پرشیڈز کی موجودگی،پارکنگ ایریا،پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے معیاری سروسزکی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے قربانی کے جانوروں کو چیچڑ وکانگو وائرس سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کے انتظامات بھی دیکھے اور کہا کہ کوئی جانور چیکنگ کے بغیر منڈی میں نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے محکموں کے سٹاف کی ڈیوٹی ودیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں اور بینک آن وہیلزکی موجودگی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ محکموں کے کاؤنٹرزپرانتظامات اختتام سیل پوائنٹس تک برقرار رہنے چاہیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات