ہری پور،موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم،02 افراد زخمی

بدھ 4 جون 2025 18:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ہری پور میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم سے 02 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق کانگڑہ کالونی میں درگڑی سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 17 سالہ طیب اور 16 سالہ مزمل زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق گاؤں سریا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :