سکھربیراج کے قریب کینال سے مزید ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

بدھ 4 جون 2025 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سکھر بیراج کے قریب کینال سے مزید ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد،چار روز میں ملنے والی نعشوں کی تعداد چھ ہوگئی،تفصیلات کے مطابق سکھر سٹی پوائنٹ بائی پاس کے قریب رائیس کینال سے نعش برآمد ہوئی ہے، اطلاع کے باوجود تین گھنٹے گذرنے کے باوجود پولیس نعش تحویل میں نا لے سکی جس کی وجہ برآمد برہنہ نعش کی کئی گھنٹے بے حرمتی ہوتی رہی بعد ازیں ریسکیو زرائع نے پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولنس کے زریعے اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کی واضع رہے کہ دو روز قبل بھی اسی کینال سے ایک خاتون کی برہنہ نعش برآمد ہوئی تھی گزشتہ چار روز میں ملنے والی نامعلوم لاشوں کی تعداد چھ ہوگئی ہی.

متعلقہ عنوان :