Live Updates

ماہرہ اور خلیل الرحمن قمر کے درمیان جمی برف پگھل گئی

ڈرامہ نگار نے اداکارہ کوآل ٹائم فیورٹ قرار دے دیا

بدھ 4 جون 2025 21:30

ماہرہ اور خلیل الرحمن قمر کے درمیان جمی برف پگھل گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمن قمر کے رشتے پر جمی برف پگھل گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر سٹار ماہرہ خان کی جانب سے اپنی غلطی کے اعتراف کے بعد خلیل الرحمن قمر نے بھی تمام گلے شکوے بھلا دیئے۔نجی پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا کہ اسے ٹویٹ کرنے کی بجائے مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ نگار نے کہا کہ میں ماہرہ خان کا بہت احترام کرتا ہوں اور وہ بھی میرا بہت احترام کرتی ہیں، ہمارا رشتہ ایسا تھا کہ وہ مجھ سے براہِ راست فون کر کے کہہ سکتی تھی اگر کچھ برا لگا تو، ماہرہ از مائی آل ٹائم فیورٹ(ماہرہ ہمیشہ سے میری پسندیدہ رہی ہیں)اور اب بھی ہے، میں نے بھی جب کبھی ماہرہ خان پر تنقید کی، مجھے بھی تکلیف ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ماہرہ نے تسلیم کرلیا کہ ان سے غلطی ہوئی، وہ میری بات سے متفق ہیں میرے لیے یہ بہت ہے میں نے انہیں جواب میں پیغام بھیجا ہے کہ آج میری تمام شکایتیں ختم ہوگئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات