گورنر پنجاب نے اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دیدی

منظوری کے بعد بل ایکٹ بن کر پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہو گئے

بدھ 4 جون 2025 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی ۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے امپیریل ٹیوٹوریل کالج یونیورسٹی بل 2025 کی منظوری سمیت درج ذیل بلوں کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل,2025 Mukabbir University of Science &Technology لیڈز یونیورسٹی Leads Universityترمیمی بل ,2025 اورپولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ۔گورنر پنجاب نے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل 2025 ،ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان بل 2025،ابوا (ABWA) یونیورسٹی فیصل آباد بل 2025،انٹی ٹیررازم ترمیمی بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل (پہلی ترمیم)بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل (دوسری ترمیم)بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل (تیسری ترمیم) بل 2025،پنجاب آرمز ترمیمی بل 2025،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025،پنجاب فنانشل ایڈوائزی سروسز بل 2025،پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025،پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025،پراونشل ایمپلائیز سوشل سیکورٹی ترمیمی بل 2025 اورسٹیمپ ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔