
آئی جی اسلام آباد کاریسکیو 15کا دورہ ،آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا
پولیس افسران کو عوامی شکایات پر فوری ردعمل، ہیلپ لائن کے مؤثر استعمال اور پیشہ ورانہ رویے کی ہدایت
بدھ 4 جون 2025 22:14
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے "ریسکیو 15- "اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلا م آباد محمد جواد طارق سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ،انہوں نے "ریسکیو "15-کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے تمام پولیس افسران کو عوامی شکایات پر فوری ردعمل، پولیس ہیلپ لائن کے مؤثر استعمال اور پیشہ ورانہ رویے کی ہدایات دیں،ایمرجنسی صورت حال میں بروقت ایکشن کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈائریکٹر لیگل، ایس پی صدر زون اور ڈی ایس پی سی آئی اے کے ساتھ بھی میٹنگ کیں، انہوں نے زیرِ تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا،افسران کے ساتھ قانونی پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں تفتیشی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنائیں،ہر کیس میں بروقت اور ٹھوس شواہد پر مبنی تفتیش کی جائے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے،انہوں نے ڈائریکٹر لیگل کو قانونی معاونت میں بہتری کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.