Live Updates

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی

بدھ 4 جون 2025 22:31

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی پلیئرز رینکنگ کی ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ابھیشیک شرما کا دوسرا اور انگلش بیٹر فل سالٹ کا تیسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم تین درجے تنزلی کے باعث 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے باعث 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 210 درجہ اونچی چھلانگ کی بدولت اب 30ویں نمبر پر آگئے ہیں ، حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد 61 ویں پر موجود ہیں اور کپتان سلمان علی آغا 42 درجے ترقی کے بعد 76 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات