لاڑکانہ ، وفاقی محتسب ریجنل آفس میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کی سماعت

بدھ 4 جون 2025 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی محتسب آفس سکھر کے علاقائی سربراہ سید محمود علی شاہ نے لاڑکانہ میں وفاقی حکومت کے محکموں بالخصوص سکھر الیکٹرک پاور کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے سماعت کی، کارروائی کے دوران ریونیو آفیسر سیپکو لاڑکانہ رورل شاہ مراد جتوئی، ریونیو آفیسر سیپکو قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ سٹی سہیل احمد خاور، ایس ایس جی سی ایل کے ڈپٹی منیجر بلنگ سعید احمد کوریجو سمیت تمام شکایت کنندگان نے شرکت کی جس میں تمام تر شکایات کا جائزہ لے کر ان کا ازالہ کیا گیا، شکایت کنندہ کے مطابق سماعت نے عوامی شکایات کے حل، متعلقہ محکموں کی جانب سے جوابدہی اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :