پنجاب ڈرگ فری ویژن کی تکمیل میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

بدھ 4 جون 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ڈرگ فری ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 222چھاپے مارے گئے جبکہ 128منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں سے 228کلو گرام چرس، 81کلو گرام افیون،7کلوگرام ہیروئن، 2کلوگرام آئس اور 1653لیٹر شراب برآمد کی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔