سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

بدھ 4 جون 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت فرید کورٹ ہائوس میں اجلاس منعقدہوا۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایس ایم بی آرنے فرید کورٹ میں جاری تعمیراتی کام بھی جائزہ لیا۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے ایس ایم بی آر کو تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی۔

نبیل جاوید نے انتظار گاہ اور واش رومز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائلین کے بیٹھنے کیلئے انتظار گاہ میں پنکھے اور کولرز کو یقینی بنایا جائے۔ فرید کورٹ ہائوس میں سائلین کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایس ایم بی آر نے تعمیر کے دوران سامان چوری ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، کسی بھی چوری کی صورت میں چوکیدار اور اسکے سپروائزری افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام غیر موجود چیزوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ بورڈ آف ریونیو لائبریری کا کام 30جون تک مکمل کریں۔ کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر جاری کاز لسٹ کو بڑی سکرین پر آوازں کیا جائے گا۔ انہوں نے داخلی اور خارجی راستوں پر شہریوں کی رہنمائی کیلئے معلومات بھی آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے وکلا بار روم کا بھی دورہ کیااورکہا کہ وکلا کی سفارشات کو مد نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے فرید کورٹ ہائوس میں مسجد کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ نبیل جاوید نے مسجد کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایات بھی کیں۔انہوں نے فرید کورٹ ہائوس سے متصل پارکنگ فوری کھولنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :