Uڈویژنل پولیس کی انسدادِ جرائم کیلئے پُرعزم

ی*مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار، مویشی،اسلحہ،منشیات ودیگر مال برآمد

بدھ 4 جون 2025 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) سٹی ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 03 منشیات فروش گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں ضیغم،علی حسن اور منظور شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 2005 گرام ہیروئن پوڈر اور 1580 گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتارملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے۔ اسی طرح ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش کی شناخت بلال عرف علی گجر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 1320 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم اندرون سٹی کی تنگ گلیوں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتاتھا۔

(جاری ہے)

شاہدرہ پولیس نے مویشی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03 ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان، عثمان اور راشد شامل ہیں۔ ملزمان ارشد اور عثمان نے چند روز قبل شہری کے 6 لاکھ مالیت کے بچھڑے چوری کئے جبکہ ملزم عبدالرحمان کو بکرا چوری کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

کینٹ ڈویژن پولیس کی چوروں ،ڈکیتوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے دوران پٹرولنگ گاڑیوں کے ٹائر اتارنے والے سنیگروہ کے 03 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ نواز عرف سنی، مہتشم اور امبرین شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 04 عدد ٹائر، رم، جیک، بیٹری اور نقدی برآمدہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈیفنس کے علاقے سے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر اتار کر چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔

اسی طرح ڈیفنس سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بین الاضلاعی منشیات ڈیلر عمران بٹ کوسپلائی دیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 16 کلو سے زائد آفیون برآمدکی گئی۔ ملزم نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔ صدر ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں ذوالفقار اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔ مانگا منڈی پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔فرار ہونے والے ملزم ذوالفقار علی کو علی حق روڈ سے جبکہ ملزم عامر کو باٹا شو مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 6 کلو سے زائدچرس برآمدکی گئی۔

ماڈل ٹائون پولیس کی سرکاری املاک کو نقصان پہچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے واپڈا کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ گرفتارملزمان میں عمران اور غلام رسول شامل ہیں۔ ملزمان کو پھول نگر سے ٹریس کرکے گرفتار کیاگیا۔ ملزمان گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے واپڈا اور گھروں کی مین تاریں چوری کرتے تھے ۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ تار، نقدی اور اسلحہ برآمدکیا گیا۔ موبائلز سکواڈ کی ماہِ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 172 اشتہاری ،114 عدالتی مفروران جبکہ15 عادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 3,84,728 سے زائد اشخاص کا ریکارڈجبکہ 1,11,441 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔

منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1640 گرام چرس،3740 گرام آئس اور 34 بوتلیں شراب برآمد کیگئیں۔ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 17 پسٹلز، 10 رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینزبرآمد ہوئیں۔3569 بلیک پیپر اور نیلی بتی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے شفیق آبادسے 2 رکنی پیشہ ور موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ریاض اور دائود شامل ہیں۔ ملزمان کھوکھر ٹاؤن سے موٹر سائیکل چوری کر رہے تھے ڈولفن جوانوں نے مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ دورانِ چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز کی چابیاں، بلیڈ و مختلف ٹولز برآمدہوئے۔ گرفتار ملزمان 27 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب نکلے۔