وزیراعلی مریم نواز کا فیصل آباد میں بس اور ٹرالر کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 4 جون 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں بس اور ٹرالر کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔