فن پارے ہماری معاشرے کے مختلف مسائل و جمالیاتی حسن کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں اظہار مقررین

جمعرات 5 جون 2025 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)فن پارے ہماری معاشرے کے مختلف مسائل و جمالیاتی حسن کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے لئے دنیا کو باریک بینی سے دیکھنے اور سوچنے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ''پینٹنگ ٹیکنیکس'' کا انعقاد ویمن انڈسٹریل ہوم انسٹیٹیوٹ آف ہوم سائنسز زرعی یونیورسٹی نے کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انچارج ہوم سائنسز ڈاکٹر عائشہ ریاض نے کہا کہ فنکار دنیا کو باریک بینی سے دیکھتے ہیں اور اس کے مختلف پہلوؤں کو دلکش انداز میں اجاگر کرتے ہیں جو لوگوں کو روایتی سوچ سے ہٹ کر سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے منتخب کردہ شعبوں میں بھرپور محنت کر کے روشن مستقبل حاصل کریں۔ ڈاکٹر صدف اقبال نے کہا کہ ہر لمحے میں کچھ نیا ہوتا ہے اور فنکار اس لمحے کو فن کی صورت میں قید کرتے ہیں۔ انہوں نے اس ورکشاپ کو مستقبل کے تربیت کاروں، اساتذہ اور تبدیلی کے علمبرداروں کے لیے ایک اقدام ہے۔ اس موقع پر انعم اصغر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :