حج سیزن 2025 کے موقع پر یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

جمعرات 5 جون 2025 11:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سعودی عرب کے محکمہ ڈاک نے حج سیزن 2025 کے موقع پر تین ریال کا یادگاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کیا ہے جس کی قیمت پانچ ریال ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی پوسٹ حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کرتا ہے، یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے سعودی انتظامیہ کی مربوط کوششوں اور ان ترقیاتی امور و خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :