لاہور کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد

جمعرات 5 جون 2025 12:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق داتا دربار پناہ گاہ کے قریب سی75 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے ،متوفی کی شناخت گل محمد خان کے نام سے ہوئی، اچھرہ فیروز پور روڈ 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا،کوٹ لکھپت ، شنگھائی برج کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔