لاہور، چاقو کے وار سے سگی ماں کو زخمی کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

جمعرات 5 جون 2025 12:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) گوالمنڈی میں چاقو کے وار کر کے سگی ماں کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پرماں کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا،ملزم اپنی ماں کو زخمی کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا۔فرحت عباس نے مزید بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔