حکومت بھیک مانگنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کررہی ہے،چوہدری شریف گھمن

جمعرات 5 جون 2025 13:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن نے کہا ہے کہ سیالکوٹ شہر میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھیک مانگنے والوں کو ہرگز پیسے نہ دیں بلکہ ان کی حوصلہ شکنی کریں بھیک مانگنا جرم ہے حکومت بھیک مانگنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس دفتر میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر چوہدری شریف گھمن،ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل محمد مبشر،انسپکٹر ڈاکٹر شفاقت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ابرار عبداللہ اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد اشفاق نذرنے شرکت کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شریف گھمن نے کہا کہ بھیک مانگنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئیے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر /ٹریفک پولیس اور غیرسرکاری رفاہی تنظیموں کے نمائندگان سیالکوٹ کو بھکاریوں سے پاک کرنے کیلئے ملکر کام کرینگے اور معاشرے میں آگاہی دینگے کہ وہ بھکاریوں کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ حوصلہ شکنی کرینگے تاکہ بھکاریوں کی روک تھام ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :