پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے طلبا کی ڈی پی او سیالکوٹ سے ملاقات

جمعرات 5 جون 2025 13:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے طلبا نے گزشتہ روز ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے طلبا و طالبات نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی اور طلبا نے بتایا کہ پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام سے ان کی پولیس سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوئیں اور ایک مثبت پہلو سامنے آیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس کے کام اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں طلبا نے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا اور شہر کے تحفظ میں اس کے کردار سے آگاہی حاصل کی۔ پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے کی کامیاب کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :