ہری پور، سرائے صالح پولیس کی کارروائی ،شادی کا جھانسہ دیکر 19 سالہ لڑکی کو بھگا لانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 5 جون 2025 13:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ہری پور میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ایک کاروائی میں 19 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر بھگا لانے والے ملزم محسن کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی سرگودھا کی رہائشی تھی جو ایک ماہ سے ملزم کے قبضے میں تھی۔ لڑکی گزشتہ روز موقع پا کر تھانہ سرائے صالح پہنچ گئی جس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو کروڑی پھرہاڑی سے گرفتار کر لیا۔متاثرہ لڑکی کو ملزم شادی کا جھانسہ دے کر اسلام آباد کے نجی ہاسٹل سے ساتھ بھگا لایا تھا۔