چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم

جمعرات 5 جون 2025 13:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری کی قیادت میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق مہم کا مقصد عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو گلی،محلوں یا سڑک پر پھینکنے کی بجائے پلاسٹک بیگ میں ڈال کر صفائی کے عملے کے حوالے کرنا تھا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، اس دوران عوام الناس میں آگاہی بروشر اور ہینڈ بل بھی تقسیم کئے گئے ،خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گلی ،محلوں،وارڈز اور سڑکوں کو صاف رکھنے کیلئے صفائی کے عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو محفوظ طریقے سے بروقت ٹھکانے لگایا جاسکے،انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی لوگوں کو پلاسٹک بیگ فراہم کئے جائینگے۔

\378

متعلقہ عنوان :