دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلیے بھکر پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

جمعرات 5 جون 2025 14:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ضلع کے امن و امان کے قیام کیلیے اور دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلیے بھکر پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا ۔ایس ڈی پی اوز کی سپرویژن میں بھکر پولیس کی بھاری نفری سرچ آپریشن میں حصہ لیا سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس فورس بھی ہمراہ ہے۔

آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران, مشکوک افراد، دکانوں، مہمان سرائے، ہوٹلز، مشکوک مقامات اور خصوصا کچے کے ایریاز کو چیک کیا گیا اور سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے،امن وامان کا قیام اسلحہ ،منشیات کا خاتمہ کرنا شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے جرائم کے خاتمے کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو فورا اطلاع دیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام الناس کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔\378